پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئی فل ہٹنگ ٹی 20 فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا، ملک بھر سے ہٹنگ بیٹرز کے چناؤ کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق عبدالرزاق کو قومی ٹیم کی اسٹرائِیک فورس کا سربراہ بنایا جا رہا ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر کی سربراہی میں اسٹرائیک فورس تشکیل دینے کا مقصد ٹی 20 فارمیٹ کیلئے نئی مضبوط ٹیم بنانا ہے۔
دیکھئے تصاویر: اداکارہ سربھی چندنا کی دلکش اداؤں نے دیکھنے والوں پر جادو کردیا
سابق آل روانڈر نے بھی پی سی بی کے لیے کام کرنے کی رضامندی ظاہر کردی ہے۔ ذرائع پی سی بی نے بتایا کہ اسٹرائیک فورس 50 نوجوان ہارڈ ہٹنگ بیٹرز پر مشتمل ہو گی۔ بیٹرز کی سلیکشن سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی سربراہی میں ہوگی۔
ذرائع پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر سے میرٹ کی بنیاد پر 50 ٹیلنٹڈ بیٹرز کی سلیکشن کی جائے گی، نوجوان ٹیلنٹ کو لمبے چھکے اور چوکے مارنے کی ٹریننگ دی جائے گی، اسٹرائک فورس کا مقصد ٹی 20 اسکواڈ کو نیا خون فراہم کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک سال میں نیا ٹیلنٹ تیار کر کے ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنا دیا جائے گا۔