قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی 56ویں سالگرہ، کرکٹ بورڈ کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی 56ویں سالگرہ، کرکٹ بورڈ کی مبارکباد
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی 56ویں سالگرہ، کرکٹ بورڈ کی مبارکباد

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان نے زندگی کی 56بہاریں دیکھ لیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وسیم اکرم کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی سی بی کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم نے انٹرنیشنل ٹیسٹ میچز میں 414 جبکہ ون ڈے میں 502 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ٹوئٹر پیغام میں کرکٹ بورڈ نے کہا کہ عالمی کرکٹ کے دوران قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے 4 مرتبہ ہیٹ ٹرک کی اور وسیم اکرم 1992ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم میں بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

وسیم اکرم باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل 

خیال رہے کہ وسیم اکرم کا شمار قومی کرکٹ ٹیم کی تاریخ کے کامیاب ترین بالرز میں کیا جاتا ہے جنہوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے سمیت کرکٹ کے ہر دستیاب فارمیٹ میں بہترین پرفارمنس دی۔ 

کرکٹ بورڈ نے وسیم اکرم کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے کارناموں کی فہرست اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شائع کردی۔ واضح رہے کہ وسیم اکرم نے کرکٹ کمنٹیٹر کے طور پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ 

حال ہی میں وسیم اکرم کو باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا۔ وسیم اکرم نے 1985 سے 2003 پر مشتمل اپنے کرکٹ کیرئیر میں 915 وکٹیں اور 6615 رنز اسکور کیے۔

 ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے فروری میں وسیم اکرم کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرتے ہوئے ایک اعزازی ٹوپی اور ایک پلاک پیش کی۔

Related Posts