سابق کرکٹر نائلہ نذیر کی 33ویں سالگرہ، کرکٹ بورڈ کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق کرکٹر نائلہ نذیر کی 33ویں سالگرہ، کرکٹ بورڈ کی مبارکباد
سابق کرکٹر نائلہ نذیر کی 33ویں سالگرہ، کرکٹ بورڈ کی مبارکباد

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن ٹیم کی سابق لیگ بریک بولر نائلہ نذیر کو ان کی 33ویں سالگرہ کے موقعے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائلہ نذیر نے قومی ویمن ٹیم کا حصہ بن کر لیگ بریک بولر کی حیثیت سے کچھ میچز کھیلے ہیں۔ انہوں نے 3 ون ڈے انٹرنیشنلز اور ایک ٹی 20 میں پرفارم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک آسٹریلیا سیریز خدشات کا شکار، مہمان کھلاڑی کا کورونا مثبت آگیا

ویمن ٹیم کی سابق بولر نائلہ نذیر نے 2009 سے 2015 تک کم و بیش 6 سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں وہ اسلام آباد کی طرف سے کھیلتی رہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ہم نائلہ نذیر کو ان کی سالگرہ کے موقعے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اپنے تہنیتی ٹوئٹر پیغام میں سابق بولر کے متعلق کہنا تھا کہ نائلہ نذیر نے پاکستان کی ویمن ٹیم کیلئے 4 بین الاقوامی میچز کھیلے۔ 

دائیں ہاتھ سے لیگ بریک گیند کرانے والی سابق بولر نائلہ نذیر 30 مارچ 1989 کے روز پیدا ہوئیں اور پاکستان کی جانب سے پہلی بار 17 فروری 2009 کو سری لنکا کے خلاف کھیلیں۔

اپنے پہلے میچ میں نائلہ نذیر 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں اور 20 رنز دے کر 4 اوورز کرائے۔ اپنے پورے ون ڈے کیرئیر میں نائلہ نذیر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

Related Posts