لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ کنفرم کردیاہے،تفصیلات کے مطابق دورے میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے،دورے کے باضابطہ شیڈول کا اعلان کرکٹ نیوزی لینڈ کرے گا۔
اس حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ کی طرح دورہ نیوزی لینڈ میں بھی 30 سے 35 کھلاڑی بھجوائے جائیں گے،دورہ نیوزی لینڈ بھی آئی سی سی کے کورونا ایس اوپیز کے تحت ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے حوالے سے سخت قواعدوضوابط کی وجہ سے دونوں اسکواڈز میں زیادہ کھلاڑی شامل کیے جائیں گے، کھلاڑی اور آفیشلز وہاں پہنچنے کے بعد 14 دن کا قرنطینہ کریں گے اور میچز سے قبل بائیوسیکیور ببل میں داخل ہوں گے۔
سینئر ٹیم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی جبکہ پاکستان اے سائیڈ اس دوران 4 روزہ میچز کھیلے گی۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں پریکٹس میچز اور پریکٹس کے لئے بالرز نہیں ملیں گے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پریکٹس میچز نہ ہونے کے باعث اضافی کھلاڑی نیوزی لینڈ بھجوائے جائیں گے دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم نے دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں۔