نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، پی سی بی کی ایک کھلاڑی سے بکی کے رابطے کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان کی تمام 13 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا
بلوچستان کی تمام 13 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران ایک کھلاڑی سے مبینہ طور پر بکی کے رابطے کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران بکی کے رابطہ کرنے پر کھلاڑی نے انسدادِ دہشت گردی کے ضابطے کی پاسداری کرتے ہوئے اینٹی کرپشن آفیسر کو رابطے کی کوشش کے بارے میں اطلاع کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑی سے بکی کے رابطے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات مکمل کیں۔ بعد ازاں یہ معاملہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مزید تفتیش کیلئے بھیج دیا گیا۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات کے دوران کچھ حساس معلومات بھی حاصل کیں۔ ڈائریکٹر پی سی بی اینٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی نے ضابطۂ اخلاق کی پاسداری کرنے پر مذکورہ کھلاڑی کے اقدام کو سراہا۔ 

یہ بھی پڑھیں: اعظم خان کی دھواں دھار بلے بازی،سندھ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Related Posts