پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ شروع کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PCB conducts online fitness tests for cricketers

لاہور : ملک میں  کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ شروع کردیئے ہیں ۔

پیر کو حارث سہیل ، حسن علی ، محمد عباس ، اسد شفیق ، سرفراز احمد ، عماد وسیم اور شاداب خان کافٹنس ٹیسٹ لیا گیا جبکہ باقی کھلاڑی منگل کو ٹیسٹ میں شریک ہوئے۔

گزشتہ ہفتے اسی طرح کی ورزش کے دوران بیٹسمین صہیب مقصود کی ٹانگ میں چوٹ لگنے کے باوجود پی سی بی نے آن لائن ٹیسٹ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ بورڈ نے گذشتہ ہفتے کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ بھی شروع کیا تھا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کھلاڑیوں کی فٹنس کی جانچ کرنے کیلئے آن لائن ٹیسٹ کا ڈیزائن یاسر ملک نے تیار کیا ہے اور ٹیسٹ کی نگرانی ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کر رہے ہیں۔

پی سی بی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یاسر ملک انٹرنیٹ اور ویڈیو اسٹریمنگ کے ذریعے کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں اور وہ انفرادی طور پر فٹنس ٹیسٹوں کی بھی نگرانی کر ر ہے ہیں۔

علاقائی ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ان کی متعلقہ ٹیم کے ٹرینرز لے رہے ہیں۔ یہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کے مرکزی معاہدے کا حصہ ہیں اور جون کے پہلے ہفتے میں کھلاڑیوں کو دوبارہ فٹنس ٹیسٹ دینا پڑے گا۔

اس سے قبل ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا تھا کہ کورونا کے بعد کرکٹ دوبارہ شروع ہوتی ہے تو کھلاڑیوں کو اعلیٰ جسمانی چیلنجوں کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

پاکستان نے نیدرلینڈ ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کھیلنا تھی تاہم کورونا وائرس کے باعث ان سیریز کے انعقاد کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:رافیل نڈال لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان، راجر فیڈرر نے گھٹنے کی سرجری کرالی

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورہ کے حوالے سے بظاہر فیصلہ کرنے کے لئے 15 مئی کی ڈیڈ لائن طے کردی ہے تاہم پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے ستمبر کے اواخر میں ختم ہونے والے اس ٹور کے شیڈول کے مطابق ہر ممکن طریقے سے ای سی بی کی حمایت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

Related Posts