قومی خواتین کرکٹ ٹیم کاانٹرا اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی میچ پی سی بی بلیوز نے جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کاانٹرا اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی میچ پی سی بی بلیوز نے جیت لیا
قومی خواتین کرکٹ ٹیم کاانٹرا اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی میچ پی سی بی بلیوز نے جیت لیا

لاہور: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انٹرا اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا، جس میں پی سی بی بلیوز نے کامیابی حاصل کی۔

انٹرا اسکواڈ میچ میں پی سی بی وائٹس کی قیادت ندا ڈار جبکہ پی سی بی بلیوز کی کپتانی بسمہ معروف نے کی،پی سی بی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔

میچ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان ندا ڈار نے 42 اور جویریہ خان نے 26 رنز اسکور کیے، پی سی بی بلیوز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مزید پڑھیں:شادی کی تیاریاں، شاہین شاہ آفریدی نے دل کی بات بتادی

میچ میں بسمہ معروف 37 اور کائنات امتیاز 29 رنز بنا کر نمایاں رہیں، کیمپ میں شامل دوسرا انٹرا اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی میچ کل اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

Related Posts