ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8 سے 12 جون تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔ سیریز کے تین میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔

یہ تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھے تاہم مہمان کیمپ میں کوویڈ 19 کیسز سامنے آنے پر اس وقت یہ میچز ملتوی کردئیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی نے ویمنز کرکٹ سیزن 23-2022 کا اعلان کردیا

ویسٹ انڈیز نے 2023 کے آغاز میں بھی 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے پر رضا مندی ظاہرکررکھی ہے۔ ان میچز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

شیڈول:
8 جون؛ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بمقام راولپنڈی
10 جون؛ دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بمقام راولپنڈی
12 جون؛ تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بمقام راولپنڈی

Related Posts