پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17 سال بعد اپنی سرزمین پر انگلینڈ کی میزبانی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ باقی تین میچز 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ یہ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔

ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد دونوں سائیڈز تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے دوبارہ دسمبر میں مدمقابل آئیں گی۔

ذاکر خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی:

ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان نے کہا انہیں خوشی ہے کہ پاکستان کے ایک مصروف ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کراچی اور لاہور آمد سے ہورہا ہے۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل دنیا کی ایک بہترین ٹی ٹونٹی سائیڈ کے خلاف سات میچز کی سیریز کھیلنے سے قومی کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔

ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان مارچ/اپریل میں کامیابی سے آسٹریلیا کی میزبانی کرچکا ہے اور وہ 2005 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کی میزبانی کے لیے بھی انہی انتظامات کو دہرائیں گے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ریکی ٹیم کے مطمئن ہونے پر ہی دورے کی تصدیق کی ہے۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی نے کہا انہیں یقین ہے کہ شائقین کرکٹ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیمز کا رخ کریں گے۔

روب کی، ایم ڈی انگلینڈ مینز کرکٹ :

روب کی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ مینز کرکٹ پاکستان واپسی کی منتظر ہے اور سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچزپر مشتمل اس سیریز سے انہیں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس سیریز اور پھر رواں سال کے آخر میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے انتظامات کے حوالے سے پی سی بی، برطانوی ہائی کمیشن اور دیگر متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

روب کی کا کہنا ہے کہ وہ ای سی بی اور پی سی اے کے نمائندگان کی پری ٹور آمد اورٹورز کے شیڈول کی منصوبہ بندی میں تعاون کرنے پر پی سی بی اور مقامی انتظامیہ کے مشکور ہیں ۔

Related Posts