کرکٹ بورڈ کا سنٹرل کنٹریکٹ، کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹ بورڈ کا سنٹرل کنٹریکٹ، کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ
کرکٹ بورڈ کا سنٹرل کنٹریکٹ، کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت آنے والے کرکٹ سیزن میں قومی کھلاڑی بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ کے 6میچوں کے ساتھ ساتھ 3 ایک روزہ اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلیں گے۔

کنٹریکٹ میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ کیٹگری اے، اسد شفیق، حارث سہیل، اظہر علی، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان، شاہین آفریدی اور وہاب ریاض کیٹگری بی جبکہ عابد علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد رضوان، محمد عامر، عثمان شنواری اور شان مسعود کیٹگری سی میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور محمدحفیظ کو سنٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا، تاہم دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے دستیاب رہیں گے۔پی سی کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ کے حصول کے لیے کڑا معیار اور آئندہ سیزن کے لیے مشکل اہداف رکھے گئے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ  جولائی 2019ء سے جون 2020ء تک جاری رہنے والے سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی، فٹنس اور آئندہ کرکٹ میچز میں نمائندگی کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیئے: پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی

Related Posts