پی سی بی نے ورلڈکپ شیڈول میں تبدیلی کی بھارتی درخواست پر رضامندی ظاہر کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کی بھارتی درخواست پر رضامندی ظاہر کردی۔

ذرائع کے مطابق بھارت کا میچ جو 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا وہ اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور نیدلینڈز کے درمیان میچ 6 اکتوبر کو ہی حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔

ترمیم شدہ پروگرام کے مطابق پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلنا تھا اس کو دو دن پہلے کردیا گیا ہے۔ یہ میچ اب 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہوگا۔

پی سی بی نے ورلڈکپ میچز کے شیڈول میں ردوبدل پر بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کو کوئی اعتراض نہ ہونے کا جواب بھجوا دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی رضامندی ملنے کے بعد آئی سی سی حکام کی مشاورت سے باقاعدہ اپ ڈیٹ شیڈول جاری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم بھارت پہنچ گئی

ترمیم شدہ شیڈول میں پاکستان اور بھارت کا اہم ترین میچ احمد آباد میں اب ایک روز پہلے 14 اکتوبر کو ہوگا جبکہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہی ہوگا۔

ورلڈکپ کے آغاز سے شیڈول میں تبدیلی لاجسٹک ایشوز جبکہ مذہبی تہوار کی آمد کے باعث کیا گیا تھا۔

Related Posts