احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی کا عمل بدھ سے شروع ہوگا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Payment process under Ehsaas Emergency Cash Programme to start from Wednesday: Dr. Sania

 اسلام آباد: معاشرتی تحفظ اور غربت کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی کا عمل بدھ سے شروع ہوگا۔

اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے تناظر میں وفاقی حکومت احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت بارہ ملین سے زائد مستحق خاندانوں کو 12000 روپے کی نقد امداد فراہم کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کفالت سے مستفید ہونے والے افراد جن کوماہانہ 2000 روپے نقد رقم کی منتقلی ہورہی ہے انہیں ایک ہزار روپے اضافی دیئے جائیں گے ، اس لئے انہیں چار ماہ کی مد میں 12000 روپے کی قسط ملے گی۔

مزید پڑھیں:احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اعترافِ خدمت ایوارڈ حاصل کر لیا

مستحق خاندانوں کو یہ نقد امداد بائیو میٹرک تصدیق کے بعد پاکستان بھر میں حبیب بینک لمیٹڈ اور بینک الفلاح کی 18065 سے زیادہ سیل پوائنٹس یا دکانوں کے ذریعے حاصل ہوگی۔

Related Posts