بدنام کرنے کے کیس میں پائل گھوش نے ریچا چڈھا سے معافی مانگ لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بدنام کرنے کے کیس میں پائل گھوش نے ریچا چڈھا سے معافی مانگ لی
بدنام کرنے کے کیس میں پائل گھوش نے ریچا چڈھا سے معافی مانگ لی

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ پائل گھوش نے نام بدنام کرنے کے ہتک عزت کے کیس میں بالآخر اداکارہ ریچا چڈھا سے معافی مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق ریچا چڈھا نے ریپ الزامات کے کیس میں اپنا نام لئے جانے پر پائل گھوش کیخلاف مقدمہ کیا تھا، جس کی ابتدائی سماعت 8 اکتوبر کو ہوئی تھی۔

ابتدائی سماعت میں بھی پائل گھوش نے عدالت کے سامنے معافی مانگے جانے کی رضامندی ظاہر کی تھی، تاہم بعد ازاں سوشل میڈیا پر بیانات جاری کیے کہ وہ ریچا چڈھا سے معافی نہیں مانگیں گی۔

بعد ازاں 12 اکتوبر کو ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے پائل گھوش کو 2 دن کے اندر معافی مانگنے یا نہ مانگنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے 14 اکتوبر کو معافی مانگ کر عدالت میں دستاویزات جمع کرادیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق پائل گھوش نے عدالت میں ریچا چڈھا سے غیر مشروط طور پر معافی مانگنے کے دستاویزات جمع کرائے اور عدالت نے ان کی معافی کی درخواست کو قبول کرلیا۔

پائل گھوش کی جانب سے معافی مانگے جانے کے بعد اب انہیں ہتک عزت کے دعوے میں مزید کسی قانونی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔بھارتی اخبار کے مطابق پائل گھوش نے اپنے معافی نامے میں بتایا کہ وہ ریچا چڈھا کے خلاف کی گئی تمام سوشل میڈیا پوسٹس کو ہٹادیں گی اور وہ ان کا نام بدنام کیے جانے پر ان سے معافی مانگتی ہیں۔

ساتھ ہی اداکارہ نے عدالت کو معافی نامے میں بتایا کہ اب وہ دوبارہ سوشل میڈیا پر ریچا چڈھا کے خلاف کوئی بھی توہین آموز بات شیئر نہیں کریں گی۔پائل گھوش کی جانب سے معافی مانگے جانے کو ریچا چڈھا نے بھی اپنے وکلا کے ذریعے قبول کرلیا۔

Related Posts