کلینک پر دیر سے پہنچنے پر مریض نے ڈاکٹر کو قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، کلینک پر دیر سے آنے پر مریض نے ڈاکٹر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ فیروز والا تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں ڈاکٹر افضل خان کے دیر سے پہنچنے پر علی رضا نامی شخض طیش میں آیا۔

مریض نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا اور اسے کلینک آنے کی درخواست کی، جب ڈاکٹر پہنچے کلینک پہنچے تو ان کی مذکورہ شخص سے تلخ کلامی ہوگئی۔

حکام کے مطابق ڈاکٹر کو بحث کے دوران مریض نے گولی مار دی، جس سے وہ وہیں جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں بد امنی کیلئے جنوبی افریقی نیٹ ورک کو ٹاسک ملنے کا انکشاف

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملزم نشے کا عادی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Related Posts