کیا پٹھان کے فلمساز شاہ رخ خان کے شاہکار کا سیکؤل بھی بنائیں گے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں ماہ 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان اور دپیکا پدوکون کی شاہکار فلم کے فلمساز پٹھان کا سیکؤل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کی سالوں بعد منظرِ عام پر آنے والی فلم نے باکس آفس پر راج کرتے ہوئے 500 کروڑ کا بزنس کر لیا جبکہ دنیا بھر میں اس کا بزنس 542 کروڑ کے قریب ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورین بینڈ بی ٹی ایس کی فلم پاکستان میں کل ریلیز ہوگی

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے ماضی کی بلاک بسٹر فلمز باہو بلی 2 اور کے جی ایف 2 سمیت دیگر بہت سی فلموں کو بزنس کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا جسے بھارتی فلمسازوں کی بڑی تعداد رشک سے دیکھ رہی ہے۔

گزشتہ شب ہونے والی پریس کانفرنس میں پٹھان کے مرکزی فنکاروں شاہ رخ خان، دپیکا پدوکون اور جان ابراہم شریک ہوئے۔ شاہ رخ خان اور ڈائریکٹر سدھارتھ آنند سے فلم کے سیکؤل پر بات چیت کا کہا گیا۔

میڈیا سے خطاب کے دوران ہدایتکار سدھارتھ آنند نے یہ کہہ کر مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا کہ پٹھان آتے ہی ہٹ ہوئی، اس کے بعد کیا بنے گا؟ شاہ رخ کے مداحوں نے پٹھان 2 کا نعرہ لگا دیا جس پر سدھارتھ کا ردِ عمل دلچسپ تھا۔

سدھارتھ آنند نے کہا کہ ان شاء اللہ، جس پر شاہ رخ خان سے بھی یہی سوال دہرایا گیا کہ کیا آپ فلم کا سیکؤل کریں گے؟ بالی ووڈ اسٹار نے کہا کہ اگر سیکؤل کرنا ہی چاہتے ہیں تو میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔

ہدایتکار سدھارتھ آنند کا کہنا تھا کہ پٹھان کی ریلیز سے قبل جس قسم کا تنازعہ سامنے آیا، اس سے فلم کی ٹیم بری طرح متاثر ہوئی۔ گزشتہ 2 ماہ سے اس قسم کے ماحول کے باعث ہم ذہنی دباؤ کا شکار رہے ہیں۔

Related Posts