شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ایمازون پرائم پر ریلیز ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی شہرت یافتہ فلم ’پٹھان‘ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایمازون پرائم پر ریلیز ہوگئی۔

گزشتہ روز پرائم ویڈیو انڈیا کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی گی، جس میں شاہ رخ معروف یوٹیوبر بھون بام کے ساتھ ریلیز کے اعلان کے لئے ایڈ بنانےکیلئے دلچسپ گفتگو کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی وڈ کنگ مداحوں کے ساتھ فلم کی ریلیز کے اعلان کیلئے مختلف طریقے اپناتے ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں شاہ رخ خان اپنے ایبس اور مسلز کو کھینچتے ہیں اور مداحوں کو اپنے خاص اسٹائل میں ریلیز کی خبر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مشہور کورین بینڈ ’گرلز جنریشن‘ کی گلوکارہ نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

شاہ رخ خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے اور مداح اس پر خوشی اور مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔

پٹھان اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم پٹھان 25 جنوری 2023 کو بھارت کے مقامی سینماؤں اور دیگر ممالک جیسے امریکہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، مصر، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ریلیز ہوئی۔

شاہ رخ کی فلم نے اب تک ایک ہزار کروڑ انڈین روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

Related Posts