پاکستان کی مشہور گلوکارہ شے گل، جو اپنے عالمی مقبول گانے ’پسوڑی‘ کے لیے جانی جاتی ہیں،اور اس گانے کے بعدانکی شہرت راتوں رات آسمان تک پہنچ گئی تھی ۔ حال ہی میںدنانیر مبین کے پوڈکاسٹ میں اپنے نام کے ساتھ اپنی زندگی کے کئی پہلوؤں کے بارے میں بات کی ۔
ایک سیگمنٹ کے دوران ایک سوال پر انہوں نے کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ وہ موقع ملنے پر چاہت فتح علی خان کے ساتھ ضرور کام کریں گی۔
پریانکا چوپڑاایک اور کامیابی کی سیڑھی پر، آسکر کیلئے نامزدہو گئیں
پروگرام میں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے راحت فتح علی خان کے مقابلے چاہت فتح علی خان کا انتخاب بھی کیا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کبھی بھی گلوکارہ بننے کا نہیں سوچا تھا، وہ کامرس پڑھ کر صنعت کار اور کاروباری شخصیت بننا چاہتی تھیں۔
شے گل کا کہنا تھا کہ انہوں نے بزنس کی تعلیم حاصل کرکے 9 سے 5 بجے والی کارپوریٹ سیکٹر کی ملازمت کرنی تھی لیکن اتفاق سے وہ گلوکارہ بن گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ وہ اسکول کے زمانے سے گاتی تھیں لیکن انہوں نے کبھی بھی گلوکارہ بننے کا نہیں سوچا تھا پھر جب یونیورسٹی کی تعلیم کے دوران وہ ہاسٹل میں رہنے لگیں تو انہیں ’پسوڑی‘ گانے کا موقع ملا۔
انہوں نے اپنے گلوکارہ بننے کا کریڈٹ اپنی دوست ایمان کو دیا، جنہوں نے انہیں انسٹاگرام بنا کر اس پر گانے رکھنے کا مشورہ دیا تھا اور پھر ان کی مدد سے ہی انہیں کوک اسٹوڈیو میں کام کرنے کا موقع ملا۔
شے گل نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ علی سیٹھی پر فدا تھیں، جب انہیں ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ کافی پریشان تھیں۔
پاکستان کی مشہور گلوکارہ شے گل، جو اپنے عالمی مقبول گانے ’پسوڑی‘ کے لیے جانی جاتی ہیں،اور اس گانے کے بعدانکی شہرت راتوں رات آسمان تک پہنچ گئی تھی ۔ حال ہی میں انکا اپنے نام سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے۔
اداکارہ دنانیر مبین کے پروگرام میں شے گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اصل نام انوشے بابر گل ہے تاہم انہیں میوزک انڈسٹری میں شے گل کے نام سے جانا جاتا ہے۔
گلوکارہ نے بتایا کہ ’شے‘ انکا نِک نام ان کے یونیورسٹی کے دنوں میں وجود میں آیاتھا، جب ان کے ایک دوست نے ان کی مشابہت مشہور ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے ایک کردار سے کی اور انہیں ’شے‘ کہنا شروع کر دیاتھا۔
اور اب وقت کے ساتھ ساتھ یہ نام ان کی شناخت کا حصہ بن گیاہے، اور انہوں نے اپنے اصل خاندانی نام کے ساتھ اسے اپنا اسٹیج نام بنا لیا۔ یوں ’شے گل‘ ان کا پیشہ ورانہ نام بن گیا، جو میوزک انڈسٹری سمیت ان کے مداحوں کے درمیان مقبول ہے۔
یاد رہے کہ شے گل نے اپنی منفرد گائیکی اور ’پسوڑی‘ جیسے ہٹ گانے کی بدولت مقامی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی تھی۔ ان کی آواز اور انداز نے موسیقی کے شائقین کو بےحد متاثر کیا ہے۔ شے گل اپنے منفرد اسلوب کی بدولت پاکستانی موسیقی میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔