ماضی کے عدلیہ فیصلوں سے پاک فوج کے خلاف منظم مہم کا تاثر ملا۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماضی کے عدلیہ فیصلوں سے پاک فوج کے خلاف منظم مہم کا تاثر ملا۔فواد چوہدری
ماضی کے عدلیہ فیصلوں سے پاک فوج کے خلاف منظم مہم کا تاثر ملا۔فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ماضی میں عدلیہ کی طرف سے جو فیصلے آئے ان کے باعث ابہام پیدا ہوا اورپاک فوج کے خلاف منظم مہم چلائے جانے کا تاثر ملا۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ بحران کے ڈانڈئیے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے سے ملتے ہیں جب انہوں نے فوجی ادارے پر ریمارکس دئیے جبکہ مذکورہ فیصلہ معزز جج نے فیض آباد دھرنا کیس میں سنایا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دہشت گردوں کو بری کرنے کے فیصلوں پر فوج کو اعتراضات رہے جبکہ اس کے بعد بھی پاک فوج کے سربراہ کا کیس سامنے آیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت پر سوال اٹھائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے بعد سابق صدرِ پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کی سزائے موت کا فیصلہ پاک فوج کے خلاف منظم مہم کا تاثر دیتا ہے۔ عدلیہ نے اپنے کام سے ہٹ کر بھی فیصلے دئیے جو انہیں نہیں کرنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اختیارات کی حدود کا تعین ضروری ہے، ایسا نہ کیا گیا تو تنازعات حل نہیں ہوں گے اور ادارے ٹکراتے رہیں گے۔ ادارے مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں، اور نیا عمرانی معاہدہ کریں جس سے پاکستان میں استحکام آئے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  سینیٹر سراج الحق کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جماعتِ اسلامی نے سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو وردی میں صدر بنانے کے لیے ووٹ دیا۔

ٹوئٹر پردو روز قبل  اپنے پیغام میں  فواد چوہدری نے جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا بیان شیئر کیا جس کے مطابقہ قوم  پرویز مشرف کو ریٹائرمنٹ کے بعد فوج کا حصہ نہیں سمجھتی۔وہ اپنے اعمال کے خود ذمہ ار ہیں۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی نے پرویز مشرف کوووٹ دیا۔فواد چوہدری

Related Posts