کراچی میں ایک اور پاسپورٹ آفس کا افتتاح، 24گھنٹے پاسپورٹ بنوانے کی سہولت دستیاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mohsin Naqvi
(Image: Geo News)

کراچی میں ایک اور پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا گیا ہے جو عوام کو 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوانے کی سہولت مہیا کرے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں قائم پاسپورٹ آفس کا افتتاح آج کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے ہمراہ نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد کا دورہ کیا جہاں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی۔ افتتاح کے موقعے پر حکام نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو پاسپورٹ آفس کی ورکنگ پر بریفنگ بھی دی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ آفس 3 شفٹوں میں شہریوں کو پاسپورٹ بنوانے کی سہولت مہیا کرے گا۔ شہری 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوانے کی سہولت سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ دورے کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے کاؤنٹرزکا معائنہ، عملے اور شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنوانے آنے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے نادرا میگا سینٹر میں قائم آفس کی جانب سے بہتر سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاسپورٹ بنوانے کی سہولت کو زبردست قرار دیا اور کہا کہ ہمارے لیے بہت سی آسانیاں پیدا ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنوانا ایک مشکل ترین عمل سمجھا جاتا ہے کیونکہ پاسپورٹ آفس اور نادرا آفس میں عوام کی بھیڑ کے باعث بے شمار شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

Related Posts