لاہور، مسافر وین کا ٹریکٹر سے تصادم، ماں اور 2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، مسافر وین کا ٹریکٹر سے تصادم، ماں اور 2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق
لاہور، مسافر وین کا ٹریکٹر سے تصادم، ماں اور 2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

لاہور میں مسافر وین کا ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ماں اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ لاہور کے علاقے ہلوکی میں پیش آیا۔ مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم کے بعد نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں ماں اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بیوہ خاتون کی 16سالہ بیٹی اغواء، پولیس نے تلاش شروع کردی

تمام افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ہلوکی پھاٹک کے قریب ہوا۔ مسافر وین تصادم کے بعد گندے نالے میں گر گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم کا واقعہ رات کے وقت پیش آیا۔ حادثے کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں۔ 

Related Posts