حیدر آباد: انڈس ہائی وے پر مسافر وین اُلٹنے کا افسوسناک واقع پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب تیز رفتاری کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا، موٹر وے پولیس اور رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
مزید پڑھیں:پارا چنار میں اسکول پر فائرنگ، 7اساتذہ سمیت 8افراد جاں بحق
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں اور مانجھند ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔