جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس، پرویز الہٰی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات نے پرویز الٰہی کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کے مقدمے کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے سابق وزیراعلیٰ کو عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت پرویز الٰہی روسٹرم پر آئے اور کہا کہ کل مجھے اسلام آباد سے واپس لاہور لے گئے، میری فیملی سے ملاقات بھی نہیں کروائی، فیملی سے ملاقات کا مناسب آرڈر دے دیں اس پر جج نے کہا کہ جیل والے بھی آپ کی فیملی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے پُرجوش ہوں، نگراں وزیراعظم

اے ٹی سی کے جج نے سوال کیا کہ پرویزالٰہی کی کب جان چھوٹےگی؟ وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ کبھی کسی شہر اور کبھی کسی شہرچکر لگوا رہے، کون سا مقدمہ ہے؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کا مقدمہ ہے۔

دوران سماعت اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویز الٰہی کے راہداری ریمانڈ کی درخواست دائر کردی تاہم عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور ان کا ایک روز کا راہداری ریمانڈ بھی منظور کرلیا۔

Related Posts