آئینی طور پر پرویز الٰہی اب وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے، رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئینی طور پر پرویز الٰہی اب وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے، رانا ثناء اللہ
آئینی طور پر پرویز الٰہی اب وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے، رانا ثناء اللہ

لاہور: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آئینی طور پر پرویز الٰہی اب وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو کل تک اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا لیکن انہوں نے کل اعتماد کا ووٹ نہیں لیا لہذا آئین کے تحت پرویز الٰہی اب وزیراعلیٰ نہیں رہے، گورنر پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن صرف ایک رسمی کارروائی ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب آئین کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کر رہے ہیں، جیسے ہی گورنر پنجاب آرڈر جاری کریں گے اس پر عمل درآمد کروائیں گے، فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں گورنر وفاقی حکومت کو صوبے میں گورنر راج لگانے کا کہہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کا مذاکراتی حل چاہتے ہیں، دفترِ خارجہ

ایک سوال کے جواب میں راناثناء اللہ نے کہا کہ صدر وزیراعظم کی ہدایت کے بغیر کوئی کارروائی نہیں کر سکتا، نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے گورنر کو شیڈول بھی دینا ہوگا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن سے فرار کی کوئی کوشش نہیں کی، الیکشن کی بھرپور تیاری کر رکھی ہے، نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے تاریخیں دینے کو مناسب نہیں سمجھتا، نواز شریف ہمارے قائد ہیں انہوں نے جب بھی وطن واپس آنا ہوا اس کی تاریخ وہ خود دیں گے لیکن ہم نے ان کے استقبال کی بھی بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔

Related Posts