انسداددہشتگردی عدالت کراچی نے پروین رحمان قتل کیس کافیصلہ سنادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 8 سال بعدپروین رحمان کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتےہوئے 4 ملزمان کو 2،2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنادی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر 7 کے جج نے کیس میں گرفتار ملزمان ایاز سواتی، رحیم سواتی، محمد امجد اور احمد خان کو جرم ثابت ہونے پر 2،2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی اورساتھ ہی ان پر 2،2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیاجبکہ گرفتار 5ویں ملزم عمران سواتی کو ملزمان کی معاونت کرنے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنائی اور 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

اس سے قبل گرفتارپانچوں ملزمان نے عدالت کے سامنے قتل کی منصوبہ بندی یا اسے انجام دینے سے انکار کردیا تھا،جس کےبعد عدالت نے 15اکتوبر2021کوگواہوں کے بیانات اور دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم کاحمایت یافتہPRO فریال تالپور کے نام پر انٹر بورڈ میں سیکرٹری تعینات

یاد رہے کہ اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو 13 مارچ 2013 کی رات دفترسے گھر جاتے ہوئے کراچی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، جس کےبعد پولیس نے مشترکہ طورپرکارروائیاں کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کوگرفتارکیا،جن میں مرکزی ملزمان بھی شامل ہیں۔

Related Posts