مشہور وائرل ویڈیو ‘پاوری ہورہی ہے’ سے مقبول ہونے والی دانا نیر مبین کی شادی سے متعلق پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔
دانانیر مبین ‘پاوری ہورہی ہے’ ویڈیو سے بہت زیادہ مشہور ہوئیں بعدازاں اُن کو پاکستان کے ایک مشہور ڈرامے کی کاسٹ میں بھی شامل کیا گیا۔
دانا نیر مبین نے اپنی اداکاری کا آغاز ڈرامہ سیریل ‘صنف آہن’ سے کیا ہے جس میں وہ ایک لیڈی کیڈٹ کا کردار ادا کررہی ہیں بعدازاں ڈرامے میں اُن کے کردار کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے۔
حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گول روٹی کی ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ، گول روٹی بنانے کی میری پہلی کوشش، تو کیا اب میرا رشتہ ہوسکتا ہے؟
واضح رہے کہ دانا نیر مبین کی اس اسٹوری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:احد رضا میر پہلا انٹرویو کس کا کرینگے؟ سارہ خان کا اہم انکشاف
کچھ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ وہ شادی کرنے کیلئے بہت زیادہ بے تاب ہیں تو کسی کو لگتا ہے کہ اُن کی روٹی کچی ہے، انہیں مزید محنت کی ضرورت ہے۔