پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل دوبارہ منظور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل دوبارہ منظور
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل دوبارہ منظور

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بد نظمی کی صورتحال کے درمیان سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل دوبارہ منظور کر لیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے بل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، بل منظوری کے بعد دوبارہ صدر مملکت کو دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عدالتی اصلاحات سے متعلق عدالت عظمی پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 مشترکہ اجلاس میں پیش کیا۔

وفاقی وزیر قانون کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی دونوں ایوانوں نے منظوری دی تھی، دونوں معزز ایوان میں بل پر ڈیبیٹ کی گئی، بل صدر مملکت کو بھیجا گیا تھا، صدر مملکت نے بل میسج کے ساتھ واپس بھیجا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آج اپوزیشن اراکین کم علمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، صدر مملکت تعصب کی عینک پہن کر اپنی جماعت کی پاسداری شروع کر دیتے ہیں،صدر مملکت نے پارلیمان کی لا میکنگ پر منفی کمنٹ کیا، صدر مملکت کو ایسی زبان استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ تمام تراختیارات سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز کو دیئے گئے ہیں، دونوں ایوانوں نے سوچ بچار کے ساتھ قانون پاس کیا،معززایوان نیقانون سازی کی، ون مین شو کی باتوں کا اثر زائل کرنے کے لیے قانون بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:انتخابات کب کروانا ہے، یہ ہمارا اختیار ہے، الیکشن کمشنر

اعظم نذیر تارڑ نے سپیکر اسمبلی کو کہا کہ عدالتی نظام میں مزید شفافیت چاہتے ہیں،اگر کوئی ترامیم آئی ہے تو ان کو دیکھ لیا جائے، قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے۔

Related Posts