چیف الیکشن کمشنر کی تقرری: پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 11 دسمبر تک ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیف الیکشن کمیشن کی تقرری: پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 11 دسمبر تک ملتوی
چیف الیکشن کمیشن کی تقرری: پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 11 دسمبر تک ملتوی

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اراکین بشمول چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جو 9 دسمبر کو ہونا تھا، 2 روز کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس اب 11 دسمبر کو ہوگا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 11 دسمبر کو 2 بجے دوپہر کے وقت پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور اراکینِ کمیشن کی تقرری کے لیے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

اس سے قبل ڈاکٹر شیریں مزاری کی قیادت میں پارلیمانی کمیٹی اجلاس 9 دسمبر کو ہونا تھا، جسے 2 روز کے لیے ملتوی کیا گیا جبکہ مجوزہ ناموں پر غور کے لیے 5 ممبران میں سے 3 کی موجودگی ضروری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے حکومت کی پارلیمانی کمیٹی اراکین کی درخواست کو مشروط طور پر منظور کرتے ہوئے  الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی پر 10 دن کی مہلت دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 2 روز قبل  الیکشن کمیشن ارکان تعیناتی پر درخواست کی سماعت کی جس کے دوران حکومت کی طرف سے عدالت کو مہلت دینے کی استدعا کی گئی۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کو سپریم دیکھنا چاہتے ہیں لیکن پارلیمنٹ اراکین اپنے مسائل عدلیہ سے حل کروانا چاہتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے مسائل عدالتوں میں لانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

حکومت کے ترجمان نے استدعا کی کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی کا مسئلہ حل کریں گے، مہلت دی جائے۔

مزید پڑھیں: کمیشن ارکان تقرری: پارلیمانی کمیٹی کو 10 دن کی مہلت مل گئی

Related Posts