وزیر اعظم عمران خان کے ”احساس پروگرام“ میں اراکینِ پارلیمنٹ کی شمولیت کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کے ”احساس پروگرام“ میں اراکینِ پارلیمنٹ کی شمولیت کا فیصلہ
وزیر اعظم عمران خان کے ”احساس پروگرام“ میں اراکینِ پارلیمنٹ کی شمولیت کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ”احساس پروگرام“ میں  اراکینِ پارلیمنٹ کی شمولیت کا فیصلہ کر لیا جبکہ اراکین کو شامل کرنے کے لیے واضح پلان بھی ترتیب دیا جائے گا۔

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے تخفیف ڈاکٹر ثانیہ نشتر ”احساس پروگرام“ میں اراکینِ پارلیمنٹ کی شمولیت کے حوالے سے مخالفانہ رائے کا اظہار کرچکی ہیں، تاہم اراکینِ پارلیمنٹ کی شمولیت کی منظوری اتفاقِ رائے سے دی گئی۔

معاونِ خصوصی کی مخالفت کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے احساس پروگرام میں حکومت کے نمائندہ اراکینِ پارلیمنٹ کی سفارشات شامل کرنے کی تجویز منظور کر لی۔

اراکینِ پارلیمنٹ کو وزیر اعظم کے ”احساس پروگرام“ میں شامل کرنے کے حوالے سے وزیر دفاع پرویز خٹک اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر پر مشتمل دو رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کی ذمہ داری اراکینِ کی شمولیت کا پلان ترتیب دینا ہوگا۔

عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکینِ پارلیمنٹ کو 190 ارب کے احساس پروگرام میں شامل کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر بحث کی گئی۔ وفاقی وزراء کی اکثریت نے تجویز کا خیر مقدم کیا۔

وفاقی وزراء کے مطابق احساس کفالت پروگرام پر عملدرآمد کے لیے اراکینِ پارلیمنٹ اہم کردار ادا کریں گے۔ اراکینِ پارلیمنٹ کی مدد سے ملک بھر کے مستحق افراد تک کفالت کارڈ کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔ 

Related Posts