قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے سرکلر جاری، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسمبلی
قومی اسمبلی میں پنجاب الیکشن کے فنڈز کی تحریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئی

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا جس کا 2 نکاتی ایجنڈا سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کی شام 5 بجے ہونا تھا، جو آج 6 جولائی سہ پہر کے وقت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

 جسٹس مسرت ہلالی کی بطور جج سپریم کورٹ تقرر کی منظوری

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا۔ پی پی آئی کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی جوائنٹ سیٹنگ رولز 1973 کے تحت کی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے وقت میں تبدیلی کا باضابطہ سرکلر جاری کردیا۔ آج ہونے والے اجلاس میں سویڈن میں قرآنِ پاک نذرِ آتش کیے جانے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی جائے گی۔

سویڈن میں عید کے روز قرآنِ پاک نذرِ آتش کیے جانے کے واقعے کے خلاف تحریک وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی پیش کریں گے۔ اراکینِ پارلیمنٹ تحریک پر اظہارِ خیال کریں گے۔

تحریک پر بحث کے اختتام پر مذمتی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ سویڈن میں قرآنِ پاک جلانے کے خلاف عالمِ اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ 

 

Related Posts