پاک فوج مخالف ہرزہ سرائی کیخلاف قرارداد، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، نیب اور الیکشن ترمیمی بل2022کثرت رائے سے منظور
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، نیب اور الیکشن ترمیمی بل2022کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی پر مبنی پراپیگنڈے کے خلاف قرارداد منظور کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا جس میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال اور ملکی خارجہ پالیسی کے عوامل پر گفتگو اور بحث و تمحیص ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد، بلوچستان، کے پی کے میں شدید زلزلہ

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاک فوج اور اس کی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی پر مذمتی قرارداد منظور کی جائے گی۔

مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں خارجہ پالیسی کے علاوہ ملک کی معاشی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی پر بھی گفتگو ہوگی۔ اراکینِ اسمبلی و سینیٹ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اہم قومی معاملات پر غور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس گزشتہ ماہ ہوا۔ آج شام 4 بجے ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں سیاسی و اقتصادی امور بھی شامل  تھے۔

گزشتہ ماہ 13فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ساتھ ساتھ سینیٹ کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا۔ ماہرین کے مطابق ماضی میں بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ساتھ ساتھ ایوانِ بالا کا اجلاس منعقد کیے جانے کی مثال موجود ہے۔

Related Posts