اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ کو زیر کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے ”غیر آئینی” فیصلوں کو مسترد کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر سپریم کورٹ قانون سازی کے پارلیمنٹ کے حق کو تسلیم نہیں کرتی ہے تو انتخابات کا پورا تصور ہی مذاق بن جائے گا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ پارلیمنٹ کے پاس سپریم کورٹ کے کسی بھی غیر قانونی فیصلے کو کالعدم کرنے کا اختیار ہے۔
اسپیکر نے پاکستان کے چیف جسٹس پر بھی زور دیا کہ وہ اداروں کے درمیان تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ کسی قسم کی ضد ترک کرے اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ انتخابات کے بارے میں ٹھوس بات چیت کرے۔
مزید پڑھیں:پنجاب انتخابات، سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو آج فنڈز کی فراہمی کا آخری دن
خیبرپختونخوا یا بلوچستان میں کوئی تازہ فوجی آپریشن نہیں کیا جا رہا ہے تاہم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آرمی چیف نے آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے احترام کے عزم کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔