پیرس: پولیس ہیڈکوارٹرمیں اہلکارکااپنےہی ساتھیوں پرحملہ،4افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیرس: پولیس ہیڈکوارٹرمیں اہلکارکااپنےہی ساتھیوں پرحملہ،4افسران ہلاک
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں پولیس اہلکار نے چاقو سے حملہ کر کے 4 پولیس افسران کا قتل کر دیا جس کے بعد اسے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں پولیس اہلکار نے  چاقو سے حملہ کر کے 4 پولیس افسران کا قتل کر دیا جس کے بعد اسے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

پیرس میں واقع پولیس ہیڈکوارٹرز میں چاقو بردارپولیس اہلکار نے  وہاں موجود افراد پر حملہ کردیا ، حملہ آور کانشانہ بننے والوں میں پولیس افسر سمیت عام شہری بھی  تھے۔

فرانسیسی پولیس کے مطابق  چاقو حملے کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا، پیرس پولیس کی جانب سے حملہ آور کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم اس کا تعلق پولیس اسٹاف سے ہی بتایا گیا ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق حملہ آور ایک 45 سالہ شخص ہیں جو گذشتہ 20 برسوں سے وہاں انتظامیہ میں کام کر رہا تھا۔

حملہ آور کا تعلق پولیس کے انتظامی امور کے اسٹاف سے بتایا جا رہا ہے جبکہ حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

پولیس نے اس حملے کو دہشت گردی کا واقعہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے آپسی جھگڑے کو واقعے کی وجہ قرار دیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اطراف کے علاقوں کی ناکہ بندی کر کے اضافی پولیس اہلکار تعینات کردیے جب کہ قریبی میٹرو اسٹیشن کو بند کرکے سروس معطل کردی گئی ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب پولیس نے افسران کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد پر فرانس بھر میں ہڑتال کی تھی۔

Related Posts