لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے اداکاروں لیٹن میسٹر، پیرس ہلٹن، ایڈم برودی اور اداکار بلی کرسٹل کی رہائش گاہ سمیت ایک ہزار سے زائد عمارتیں آگ کی لپیٹ میں آکر تباہ ہوگئی ہیں۔
مشہور اداکارہ پیرس ہلٹن کا مالبو میں واقع سمندری کنارے پر موجود عالیشان مکان، جس کی قیمت 8.4 ملین ڈالر بتائی گئی، بھی جل کر خاک ہو گیا۔
پیرس ہلٹن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا “اپنی فیملی کے ساتھ بیٹھ کر خبریں دیکھتے ہوئے اور براہ راست ٹی وی پر اپنا گھر مالبو میں جلتا ہوا دیکھنا ایسا ہے جس کا کوئی بھی تجربہ نہیں کرنا چاہتا۔”
جیمی لی کٹیس، منڈی مور، ماریا شریور اور دیگر مشہور شخصیات کو اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہونا پڑا تاکہ وہ لاس اینجلس کے مشہور علاقوں میں لگی بے قابو آگ سے بچ سکیں۔
دپیکا میری چوتھی بیوی ہوتی اگر، سنجے دت کے اہم انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ
سب سے بڑی آگ نے پیسیفک پیلسڈز کے تقریباً بارہ ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، یہ ایک خوبصورت علاقہ ہے جو سانتا مونیکا اور مالبو کے ساحلی قصبوں کے درمیان واقع ہے اور بہت سے فلم، ٹیلی ویژن اور موسیقی کے ستاروں کا مسکن ہے۔
کرسٹل اور ان کی بیوی جینس نے ایک بیان میں کہا کہ وہ 1979 سے اپنے پیسیفک پیلسڈز کے گھر میں رہ رہے تھے۔ انہوں نے کہا “ہم دل شکستہ ہیں، لیکن بچوں اور دوستوں کی محبت کے ساتھ ہم اس پر قابو پا لیں گے۔”
اداکار جیمز ووڈز نے جب اپنے پیسیفک پیلسڈز کے گھر سے نکلنے کے بعد کہا “ہمارے اردگرد ہر گھر میں آگ لگی ہوئی تھی۔” انہوں نے سی این این پر بدھ کے روز کہا “ہم حقیقت میں آگ کے بالکل مرکز میں تھے جب یہ شروع ہوئی۔”