پیرس کلب کا پاکستان کو قرض واپس کرنے کیلئے مزید وقت دینے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیرس کلب کا پاکستان کو قرض واپس کرنے کیلئے مزید وقت دینے کا اعلان
پیرس کلب کا پاکستان کو قرض واپس کرنے کیلئے مزید وقت دینے کا اعلان

دنیا بھر میں کورونا کے باعث عائد پابندیوں اور معاشی مسائل کے پیشِ نظر قرض دینےوالے ممالک کی تنظیم پیرس کلب نے پاکستان کو قرض واپس کرنے کیلئے مزید وقت دینے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان رواں برس دسمبر تک پیرس کلب سے لیا گیا قرض واپس کرسکے گا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق پاکستان کو پیرس کلب کو 11 ارب 50 کروڑ ڈالر واپس کرنے ہیں جس کیلئے مزید وقت دے دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا، شہباز شریف

گزشتہ برس بھی کورونا وباء کے باعث پیرس کلب نے پاکستان کے علاوہ 3 دیگر ممالک کو قرضوں کی ادائیگی کی لیے دی گئی تاریخ میں توسیع کی۔ رائٹرز کا کہنا تھا کہ پیرس کلب نے جی 20 پروگرام کے تحت چاڈ، ایتھوپیا اور کانگو کے علاوہ پاکستان کو بھی قرض کی ادائیگی کیلئے ریلیف دیا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل عالمی بینک نے کورونا وباء کے پیشِ نظر معاشی ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے پاکستان کیلئے 80 کروڑ قرض جاری کرنے کی منظوری دے دی جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 1 کھرب 26 ارب 52 کروڑ روپے بنتے تھے۔

آج سے 3 ماہ قبل عالمی بینک نے پاکستان کو سوا کھرب روپے سے زائد قرض جاری کرنے کی منظوری کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ قرض کے ذریعے 2 سال میں 2 پروگرامز کا آغاز مقصود ہے جن میں سے ایک کے ذریعے سستی اور کلین توانائی پیدا کی جائے گی۔ 

مزید پڑھیں:  پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر قرض جاری کرنے کی منظوری 

Related Posts