معروف بھارتی اداکار پریش راول کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد انوپم کھیر سمیت دیگر بھارتی فنکاروں نے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں بے شمار بھارتی فلموں میں فن کا لوہا منوانے والے سینئر بھارتی اداکار پریش راول نے کہا کہ بد قسمتی سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
بھارتی فلموں میں ولن اور کامیڈی کرداروں میں جلوہ گر ہونے والے اداکار پریش راول نے کہا کہ گزشتہ 10 روز میں جو لوگ مجھ سے رابطے میں رہے، ان سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی درخواست کرتا ہوں۔
اداکار پریش راول کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے بھارتی اداکار انوپم کھیر نے انہیں جلد صحتیابی کی دعا دیتے ہوئے کہا کہ میری محبت اور دعائیں ہمیشہ آپ کیلئے رہیں گی۔
Get well soon my friend @SirPareshRawal. Love and prayers always! ???????? https://t.co/5CBRiZuBn4
— Anupam Kher (@AnupamPKher) March 26, 2021
پریش راول کیلئے دیگر بھارتی اداکاروں اور فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بھارتی فلم پروڈیوسر اشوک پنڈت نے پریش راول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔ پریش راول نے سب کا شکریہ ادا کیا۔
https://twitter.com/ashokepandit/status/1375501408259088387
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے