پاکستانی بیٹی غیرت کے نام پر اٹلی میں قتل، والدین کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی بیٹی سمن عباس کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا، قتل کا الزام ثابت ہونے پر اٹلی کی عدالت نے مقتولہ کے والدین کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

پاکستانی بیٹی سمن عباس کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا، قتل کا الزام ثابت ہونے پر اٹلی کی عدالت نے مقتولہ کے والدین کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق والدین کی مرضی سے شادی سے انکار پر قتل کی جانے والی سمن عباس کی لاش اٹلی کے شمالی علاقے سے گزشتہ برس نومبر میں مقتولہ کے غائب ہونے کے ڈیڑھ سال بعد برآمد ہوئی تھی، والد شبر عباس کو پاکستان سے گرفتار کیا گیا۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM5NDIsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4Mzk0MiAtINiz2LnZiNiv24wg2LnYsdioIDIwMjQg2qnZiCDigJnigJnYp9mI2YbZuSDaqdinINiz2KfZhOKAmOKAmCDaqduSINi32YjYsSDZvtixINqp24zZiNq6INmF2YbYpyDYsduB2Kcg24HbktifIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4Mzk0NSwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi95ZWFyLW9mLWNhbWVsLTEtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itiz2LnZiNiv24wg2LnYsdioIDIwMjQg2qnZiCDigJnigJnYp9mI2YbZuSDaqdinINiz2KfZhOKAmOKAmCDaqduSINi32YjYsSDZvtixINqp24zZiNq6INmF2YbYpyDYsduB2Kcg24HbktifIiwic3VtbWFyeSI6Itiu2KfYr9mFINit2LHZhduM2YYg2LTYsduM2YHbjNmGINqp24wg2LLbjNixINi12K/Yp9ix2Kog2LPYudmI2K/bjCDaqdin2KjbjNmG24Eg2qnbkiDYp9is2YTYp9izINmF24zauiDZhdmF2YTaqdiqINmF24zauiDYq9mC2KfZgdiq24wg2KfZgtiv2KfYsdqp25Ig2YHYsdmI2Log2qnbjNmE2KbbkiAyMDI02KEg2qnZiCDigJnYp9mI2YbZuSDaqdinINiz2KfZhOKAmCDaqduSINi32YjYsSDZvtixINmF2YbYp9mG25Ig2qnYpyDZgduM2LXZhNuBINqp24zYpyDar9uM2KfblCIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

مقتولہ کی والدی نازیہ شاہین تاحال ممکنہ طور پر پاکستان میں ہی کہیں چھپی ہوئی ہے اور تاحال اطالوی پولیس کی گرفت میں نہیں آسکی۔ عدالت نے ملزمہ نازیہ کو اس کی غیر حاضری میں ہی عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ والد نے صحتِ جرم سے انکار کیا تھا۔

سمن عباس کے والد نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی بیٹی کو قتل کرنے کے متعلق نہیں سوچا جبکہ قتل میں ملوث مقتولہ کے چچا دانش حسنین کو بھی عدالت نے قتل میں سہولت کاری کے الزام میں 14سال تک قید کی سزا سنائی۔

تاہم عدالت نے مقتولہ کے 2 کزنز کو الزامات ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔ یاد رہے کہ سمن عباس کو اپریل 2021 میں قتل کیے جانے پر اٹلی کی اسلامی برادری نے زبردستی کی شادیوں کے خلاف فتویٰ بھی جاری کیا تھا اور ایسی شادیاں ناجائز قرار دیں تھیں۔ 

Related Posts