نجی ٹی وی کی اینکر پرسن پارس جہانزیب نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی سوشل میڈیا پر موجود تصاویر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا گھر صرف نماز کیلئے ہوتا ہے، اسے ناچنے، جھومنے اور ماڈلنگ سے پاک رکھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اینکر پارس جہانزیب نے کہا کہ اللہ کا گھر صرف نماز کیلئے ہے نہ کہ ناچنے، جھومنے اور ماڈلنگ کیلئے۔ ایسی بے ہودگیوں سے اللہ کے گھر کو پاک رکھنا چاہئے۔
پارس جہانزیب نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ ایسے عمل کی نہ صرف مذمت کریں بلکہ سخت حوصلہ شکنی بھی کریں کیونکہ یہ اللہ کے گھر کی حرمت کے خلاف ہے۔
اللہ کا گھر صرف نماز کیلئے ہوتا ہے نہ کہ ناچنے جھومنے اور ماڈلنگ کیلئے۔ ایسی بیہودگیوں سے اللہ کے گھر کو پاک رکھنا چاہیے اور ایسے عمل کی صرف مذمت ہی نہیں بلکہ سخت حوصلہ شکنی بھی ہونا چاہیے۔ @ImranKhanPTI @GOPunjabPK #masjidwazirkhan pic.twitter.com/8vmMXe7dvu
— Paras Jahanzaib (@Parasjahanzaib1) August 8, 2020
یہ بھی پڑھیں: جو ضد کرتی ہوں اسے پورا کر کے دم لیتی ہوں۔صبا قمر