خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت آج ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khwaja-Brothers
پیراگون ہائوسنگ ا سکینڈل میں خواجہ برادران کیخلاف مزید دوگواہوں کے بیانات قلمبند ،سماعت21 نو مبر تک ملتوی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف لاہور کی احتساب عدالت میں سماعت ہوگی جبکہ جیل حکام نامزد ملزمان کو عدالت میں پیش کریں گے۔

احتساب عدالت لاہور کے معزز جج جواد الحسن خواجہ برادران کے خلاف پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت کریں گے جبکہ اس موقعے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بلاک کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قوم قائد اعظم کے قریبی ساتھی لیاقت علی خان کا 124واں یومِ پیدائش آج منا رہی ہے

یاد رہے کہ اس سے قبل پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل  کیس میں سابق وزیرریلوے اورن لیگی رہنما خواجہ سعدرفیق اوران کے بھائی خواجہ سلمان رفیق پرفردم جرم عائد کردی گئی۔عدالت نے کیس کی سماعت  ملتوی کرتے ہوئے مقدمے کے گواہان کوطلب کرلیا۔

 احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت  خواجہ برادران کے وکیل نے درخواست جمع کرائی کہ ریفرنس کی مکمل نقول فراہم نہیں کی گئیں۔اس پر  نیب پراسیکیوٹر نے تمام دستاویزات پیش کر دیں۔عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس میں بےضابطگیوں کے الزام پرخواجہ برادران پرفردجرم عائدکی جس پر ن لیگی رہنماؤں کے وکیل نےاس کی مخالفت کرتےہوئےدستاویزات کا جائزہ لینے کے لیے 7 دن کی مہلت کی درخواست کی۔ 

وکیل کا کہناتھا کہ آئین کے تحت کسی کو اپنی صفائی کا مکمل موقع دیے بغیر سزا نہیں دی جاسکتی،عدالت کودیکھناچاہیے کہ کیا فرد جرم عائد کرنے کا کیس بنتا بھی ہے یا نہیں۔سماعت کے بعد عدالت نے دونوں بھائیوں پر فرد جرم عائد کردی۔ خواجہ برادران نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے نیب کے دائرہ کار کو چیلنج کردیا اور مؤقف اپنایا کہ کمپنی سے متعلق کیس ہے، جو نیب کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتا۔

مزید پڑھیں: خواجہ سعد رفیق اورخواجہ سلمان رفیق پرفردجرم عائد کردی گئی

Related Posts