پاکستان میں پیناڈول کی گولی کی فراہمی روک دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیراسیٹامول برانڈ پیناڈول نے پاکستان میں دوا کی فراہمی روک دی
پیراسیٹامول برانڈ پیناڈول نے پاکستان میں دوا کی فراہمی روک دی

کراچی: پیراسیٹامول برانڈ پیناڈول نے پاکستان میں دوا کی فراہمی روک دی ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی منظوری دینے سے انکار کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایک معروف ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنی نے اپنے مقبول پیراسیٹامول برانڈ پیناڈول کی پیداوار روک دی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں دوا کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

کمپنی، جو پیناڈول کی قیمت بڑھانے کی اجازت طلب کررہی ہے کے مطابق پیداوار اب لاگت کے اعتبار سے زیادہ نہیں رہی۔

پیراسیٹامول، جسے acetaminophen بھی کہا جاتا ہے، بخار اور ہلکے درد کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا ہے۔

پیراسیٹامول کے بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے برانڈ کی سیلاب زدہ علاقوں میں بہت زیادہ مانگ ہے جہاں لوگوں کو متعدد بیماریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شہرمیں ڈینگی کے کیسز کے اضافے کے بعد دوا کی مانگ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے وزارت صحت کو سمری ارسال کی تھی جس میں فی گولی 1 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی تاہم وفاقی کابینہ نے سمری کو مسترد کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں کورونا کے 139نئے کیسز رپورٹ، 94 مریضوں کی حالت تشویشناک

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مینوفیکچرر پیداواری لاگت سے کم قیمت پر دوا فروخت کر سکتا ہے۔ دوا ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے ماہانہ 450 ملین گولیاں تیار کیں اور اس نے پیداوار کو مکمل طور پر روک دیا ہے۔چند فارمیسیوں پر دستیاب گولیاں جعلی ہیں اور اس کے بارے میں DRAP کو باقاعدہ مطلع کر دیا گیا ہے۔

Related Posts