پیرس : طالبان کے خلاف مزاحمتی تحریک کے رہنما احمد مسعود نے کہا ہے کہ کبھی بھی ہتھیار ڈالنے کا عزم ظاہر نہیں کیا تاہم افغانستان کے نئے حکمرانوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
سابق باغی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود پنجشیر وادی میں طالبان کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں، احمد مسعود نے طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں بتایاکہ میں احمد شاہ مسعود کا بیٹا ہوں،میں ہتھیار ڈالنے سے پہلے مرنا پسند کروں گا۔
احمدمسعود نے دعویٰ کیا کہ ہزاروں لوگ پنجشیر وادی میں قومی مزاحمتی محاذ میں شامل ہو رہے ہیں ۔انہوں نے فرانسیسی صدر سمیت غیر ملکی رہنماؤں سے حمایت کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں طالبان کے قبضے سے پہلے ہتھیار مانگ رہا تھا لیکن میری آواز نہیں سنی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ وہ طالبان سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے ممکنہ معاہدے کاخاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم طالبان سے بات کر سکتے ہیں۔ تمام جنگوں میں بات چیت ہوتی ہے اور میرے والد ہمیشہ اپنے دشمنوں سے بات کرتے تھے۔
مزید پڑھیں:افغانستان کے سابق وزیرِ مواصلات سید احمد سادات پیزا ڈلیوری بوائے بن گئے