پنجگور، نوشکی دہشتگرد حملوں کے سہولت کار کراچی سے گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجگور، نوشکی دہشتگرد حملوں کے سہولت کار کراچی سے گرفتار
پنجگور، نوشکی دہشتگرد حملوں کے سہولت کار کراچی سے گرفتار

کراچی: کراچی پولیس اور حساس اداروں نے بلال کالونی کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنجگور اور نوشکی حملوں کے 2 مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن (سنٹرل) شہلا قریشی نے بتایا کہ چھاپہ ان علاقوں میں ملزمان کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات پر مارا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حالیہ دہشت گرد حملوں کے دو سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ، ایک پستول، ایک لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ان کے پاس سے 2000 غیر قانونی سم کارڈز، ایک بائیو میٹرک مشین اور دیگر الیکٹرانک آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فروری میں، 13 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ سات فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا جب سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے نوشکی اور پنجگور میں ان کے کیمپوں پر دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کیا۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی کے علاقوں میں دہشت گردوں کے حملوں کو کامیابی سے پسپا کیا، جس کے بعد انہوں نے وہاں چھپے دہشت گردوں کا پتہ لگانے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا۔

Related Posts