بیجنگ: دنیا میں ابھی بھی ناول کورونا وائرس کے باعث تباہی کاشکارہے تاہم چین میں مبینہ طور پر ایک اور مہلک وائرس پھیل گیا ہے ۔
ایک چینی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ایک شخص ہنٹا وائرس سے انتقال کر گیا ہے ، واقعہ تب پیش آیا جب لوگ پیر کے روز ایک بس میں کام کے لئے صوبہ شینڈونگ واپس جارہے تھے ،بس میں 32 دیگر افراد بھی تھے جن کا ٹیسٹ کیا گیا ۔
ادھر صوبے کے مختلف علاقوں میں بھی سوائن فلو اور انفلوئنزا کے کیسز پائے گئے ہیںجس سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔خوفناک کورونا وائرس کا سامنا کرنےوالے شہری ایک اور مہلک بیماری پھیلنے سے پریشان ہیں۔
بیماریوں پرکنٹرول اور روک تھام کے مراکز کے مطابق ہنٹا وائرس وائرسوں کا ایک مجموعہ ہے جو بنیادی طور پر چوہوں کے ذریعہ پھیلتا ہے اور لوگوں میں مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں :خیبر پختونخوا میں کورونا کے 40نئے کیس رپورٹ، ملک میں تعداد958ہوگئی