بابری مسجد تنازعے کا اصل کردار، پنڈت لکشمی کانت دکشت انتقال کر گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابری مسجد
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی شہر ایودھیا میں بابری مسجد تنازعے کے اصل کردار پنڈت لکشمی کانت دکشت 86سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ سمیت متعدد شخصیات نے عمر رسیدہ پنڈت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈت لکشمی کانت دکشت نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد تاریخی بابری مسجد کو شہید کردیا گیا تھا جس کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ ہوا۔ پنڈت لکشمی کانت دکشت کا انتقال ہفتے کی صبح وارنسی میں ہوا۔

آنجہانی پنڈت نے اپنے سوگواران میں 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔ بھارتی میڈیا (ہندوستان ٹائمز) کا کہنا ہے کہ لکشمی کانت دکشت کی طبیعت گزشتہ کچھ عرصے سے ناساز تھی۔ ان کو کاشی کے علاقے میں ہندوؤں کے مذہبی لٹریچر ویدا کا سینئر عالم اور ماہرِ نجوم بھی سمجھا جاتا ہے۔

کاشی کے علاقے میں نسل در نسل رہنے والے پنڈت لکشمی کانت دکشت کے انتقال پر بھارت کے مذہبی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ایک ہندو پنڈت اکھیل بھارتیہ کا کہنا ہے کہ  لکشمی کانت دکشت کا انتقال وارنسی کے میدانِ علم کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

اس حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ میں نے ملک کے ممتاز عالم لکشمی کانت دکشت کے انتقال کی خبر سنی جو کاشی میں علمی روایت کے مانے ہوئے انسان تھے۔ مجھے رام مندر کے افتتاح کے موقعے پر ان سے ملاقات کا موقع ملا تھا۔ ان کا انتقال معاشرے کیلئے ناقابلِ تلافی ہے۔

Related Posts