اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان سال کے بارہ موسموں کے نام تو بتائیں ۔ ایک بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ عمران خان بڑے ڈاکوئوں کی انگلی پکڑ کر اقتدار میں آئے ۔
انہوں نے کہاکہ ملک پر اس وقت سلطنت نازییہ کا راج ہے۔مہا رانی کے لاڈلے پولیس سے غریبوں کو پٹوا رہے ہیں ۔ مہا رانی کے خفا ہونے پر افسروں کا تبادلہ ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی زندگی کا مشن صرف نوازاور شہبازکے منصوبوں پر تختیاں لگانا ہے،حنا پرویز بٹ