پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرزکا اسٹیل ملز کھولنے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt finalises PSM privatisation plan

اسلام آباد:پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز نے وفاق اور سندھ کی صوبائی حکومت سے اسٹیل ملز کھولنے کی استدعا کی ہے۔

ایسوسی ایشن نے جناب نسیم الغنی سہتو وزیر صنعت و تجارت، حکومت سندھ، کراچی کے نام ایک خط بھی لکھا ہے جس میں ان سے درخواست کی ہے کہ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ وزیر اعظم پاکستان نے تعمیراتی شعبے کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کا نیک نیت مقصد ملک میں معاشی سرگرمیوں کا احیا ہے اور اس تحریک کے ذریعے ملک کی افرادی قوت کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اس بات کے کہنے میں چنداں ہرج نہیں کہ اسٹیل کی حیثیت تعمیراتی شعبے میں ریڑھ کی ہڈی جیسی ہے۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے اسٹیل کے شعبے کو کھولنے کے لیے پرزور اصرار کیا ہے۔

خصوصاً وہ تمام ملیں جن کی اپنے مزدوروں کے لیے کارخانوں کی حدود ہی میں اپنی رہائشی کالونیاں / بندوبست ہیں۔

ایسوسی ایشن کی سوچی سمجھی رائے کے مطابق سٹیل کے شعبے کو پیداوار شروع کرنے کی اجازت دیئے بغیر تعمیراتی شعبے کے لیے اپنی سرگرمیاں  جاری رکھنا ناممکن ہوگا۔

اسٹیل ملوں کو کھولنے میں کسی قسم کی تاخیر کا مطلب تعمیراتی شعبے کے احیا کے لیے حکومت کی تمام کوششوں میں دیر کرنا ہوگا۔

سیمنٹ کی پیداوار کی اجازت حکومت پہلے ہی دے چکی ہے۔ اس سلسلے میں ایسوسی ایشن نے کسی بھی قسم کی بات چیت یا وضاحت کے لیے جو وزیر موصوف کو درکار ہو، اپنے ہمہ وقت تعاون کا یقین دلایا ہے۔

Related Posts