اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں پر امن احتجاج میں شامل فلسطینی نوجوان شہید

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

رام االلہ: اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف مظاہرے میں شامل ایک 17 سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ واقعہ رامااللہ کے شمال میں ام صفا گاؤں میں پیش آیا جہاں اسرائیلی فوجیوں نے دو افراد کو شدید زخمی کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

انسانی فطرت نہیں بدلتی، وسائل زندگی بدلتے ہیں

اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے سر میں گولی لگنے سے 17 سالہ محمد فواد عطا البید نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑا۔ فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گولیاں چلائیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف براہ راست گولہ بارود، ربڑ کی دھاتی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ مقامی کونسلوں اور اداروں نے گاؤں میں نماز جمعہ کے بعد گاؤں کے مرکز میں یہودیوں کی غیرقانونی آبادکاری کیخلاف مظاہروں کی کال دی تھی۔

Related Posts