مقبوضہ بیت المقدس :فلسطین نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے فلسطینی شہریوں سے امتیاز برتنے پر ایمازون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔
فلسطین کی وزارت قومی اقتصادیات کا کہناہے کہ ایمازون نے فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں غیر قانونی یہودی آبادکاری کو مقامی فلسطینیوں کی آبادی پر اہمیت دی۔
فلسطینی حکام نے کہا کہ نومبر میں ایمازون نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی آبادکاروں کو مفت شپنگ سروس فراہم کی جبکہ غیر قانونی آبادکاری کے قریب رہنے والے فلسطینیوں کو اس پر 24 ڈالر فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔
مزید پڑھیں: چینی کمپنی ہواوے کی امریکی حکومت کی پابندیوں کیے خلاف درخواست مسترد