فلسطین عربوں کی سرزمین ہے، یہودیوں کا اس پر کوئی حق نہیں، امریکی یہودی رہنما

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف امریکی یہودی رِبی (Yisroel Dovid Weiss) فلسطینیوں کے حامی اور نیتن یاہو جیسے شدت پسندوں کے مخالف ہیں، وہ خدا کے حکم کی پیروی میں یہودی ریاست کے قیام کی بھی شدید مخالفت کرتے ہیں۔

یہودی راہب کا کہنا ہے کہ دو ہزار سال کی ہجرت کے دوران جب ہر جگہ انہیں یہودی ہونے کی وجہ سے مظالم کا سامنا تھا تب مسلمان ہی تھے جنہوں نے یہودیوں کو اپنی زمینوں پر پناہ دی اور ان کی حفاظت کی۔

اسپتال پر اسرائیلی بمباری منظم ریاستی دہشت گردی ہے، او آئی سی

یہودی راہب کہتے ہیں کہ مشکل وقت میں مسلمان ملکوں میں ہی یہودیوں نے فروغ پایا، اب صہیونیوں (صہیونی کا مطلب الگ یہودی قومی ریاست کے حامی یہودی اور ان کے ہمنوا ہے) کی جانب سے انہیں مسلمانوں پر یہودیوں سے نفرت کا الزام لگانا قابل قبول نہیں۔

یہودی راہب اس بات پر شرمندہ ہیں کہ صہیونی ان کے مذہب کے نام پر ظلم کر رہے ہیں، لوگوں کو خاموش کر رہے ہیں اور قبضے کر رہے ہیں۔

 13 برس قبل جب اسرائیل نے غزہ جانے والے امدادی قافلے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کیا تھا تو انہی امریکی یہودی راہب نے صہیونی ریاست سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ یہودیت نہیں صیہونیت ہے اور اسرائیل کا یہودیت سے کوئی تعلق نہیں، فلسطین فلسطینیوں کی زمین ہے۔

Related Posts