پاکستان کا تجارتی خسارہ 35 ارب 40 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا تجارتی خسارہ 35 ارب 40 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا
پاکستان کا تجارتی خسارہ 35 ارب 40 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا

رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران پاکستان کا تجاری خسارہ 70 فیصد اضافے کے بعد مارچ میں 35 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات 23 ارب 29 کروڑ ڈالر سے زائد رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے میں پاکستانی کا برآمداتی حجم 18 ارب 68 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ تھا۔

رواں ماہ مارچ 2022 میں ملک میں مجموعی طور پر 2 ارب 74 کروڑ ڈالرز کے مساوی رقم کی اشیا برآمد کیں جبکہ فروری کے مہینے میں برآمدات کی مالیت 2 ارب 82 کروڑ ڈالر تھی۔

مزید برآں درآمدات پر نظر ڈالی جائے تورواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 58 ارب 69 کروڑ ڈالر کی اشیا درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ سال اسی دورانیے میں 39 ارب 48 کروڑ ڈالر کی اشیا درآمد کی گئی تھیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی درآمدات میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 48 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد مسترد، سندھ بار کونسل کا آج صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

خیال رہے کہ درآمدات میں اس قدر اضافے کے باعث ملک کا تجارتی خسارہ 35 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کے لیے تجارتی خسارے کا تخمینہ 28 ارب ڈالر لگایا تھا بعدازاں رواں مالی سال کو ابھی 9 ماہ ہی ہوئے ہیں اور تجارتی خسارہ 35 ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور اشیائے خور ونوش کی قیمتوں کے پیش نظر امکان ہے رواں مالی سال پاکستان کا تجارتی خسارہ 45 ارب ڈالر سے تجاوز کرسکتا ہے۔

Related Posts