اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 28 مارچ 2025 کو 15اعشاریہ 579 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جن میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس 10اعشاریہ 676 ارب ڈالر موجود ہیں۔
مرکزی بینک کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 70 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 10اعشاریہ 676 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 4اعشاریہ 903 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
گزشتہ ہفتے 21 مارچ 2025 کو ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15اعشاریہ 551 ارب ڈالر تھے جن میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس 10اعشاریہ 606 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4اعشاریہ 944 ارب ڈالر موجود تھے۔
دوسری جانب، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ریورس ریپو اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے 2016اعشاریہ 15 ارب روپے کی رقم مارکیٹ میں داخل کی۔
اسٹیٹ بینک نے 3 اپریل 2025 کو 4 روزہ مدت کے لیے ریورس ریپو خریداری کے تحت یہ آپریشن کیاجس میں 12اعشاریہ 09 فیصد منافع کی شرح پر مجموعی طور پر 2,016اعشاریہ 15 ارب روپے قبول کیے گئے۔
اس آپریشن کے دوران اسٹیٹ بینک کو 13 بولیاں موصول ہوئیں جن کی پیشکش 12اعشاریہ 09 فیصد سے 12اعشاریہ 17 فیصد تک تھی۔ مرکزی بینک نے تمام 13 بولیاں قبول کیں اور مکمل رقم سب سے کم شرح پر منظور کی۔